0
Monday 1 Aug 2016 21:35

اسکردو، اسد عاشورا نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا، لاکھوں عزادار شریک

اسکردو، اسد عاشورا نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا، لاکھوں عزادار شریک
اسلام ٹائمز۔ حسب سابق امسال بھی اسکردو میں اسد عاشوا نہایت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ عاشورائے اسد کے موقع پر علم، تعزیے اور تابوت کے جلوس برآمد ہوئے۔ جلوس عزاء میں ہزاروں عزاداران نے نواسہ رسول سردار جوانان جنت اور قافلہ حریت کے سالار حضرت امام حسین ؑ اور آپ کے اصحاب و اعوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نوحہ خوانی، سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی۔ اسد عاشورا کے موقع پر بلتستان میں متعدد ماتمی دستے برآمد ہوئے، جو اپنے مقرہ راستوں سے ہوتے ہوئے شبیہ قتل گاہ اسکردو پر اختتام پذیر ہوئے۔ ان ماتمی دستوں میں دستہ عباسیہ کھرگرونگ، دستہ حسینیہ کرسمہ تھنگ، دستہ حیدریہ الڈینگ، دستہ حیدریہ حسن کالونی، دستہ حیدریہ گنگوپی، دستہ حسینیہ نرو، دستہ حسینیہ کواردو، دستہ عباسیہ قمراہ، دستہ عباسیہ نیورنگاہ، دستہ عباسیہ شگریخورد، دستہ حسینیہ گمبہ اسکردو، شگری کلان، سندس، کتپناہ، تنجوس چنداہ کے علاوہ گلگت سے آنے والے عزاداروں کا ماتمی دستہ بھی شامل تھا۔ اسد عاشورا کے جلوسوں میں لاکھوں عزاداران امام حسین شریک تھے۔ اسد عاشورا کے موقع پر آئی ایس او کے زیراہتمام حسینی چوک پر باجماعت نماز کا اہتمام بھی ہوا اور بعد از نماز ظہرین مجلس عزا کا انعقاد ہوا، جس سے آغا علی رضوی اور شیخ حسن جوہری نے خطاب کیا، جبکہ آئی ایس او صاحب بیاض نوحہ خواں احمد ناصری نے نوحہ خوانی کی۔ عاشورائے اسد کے موقع اسکردو پولیس کو پوری طرح الرٹ رکھا گیا تھا، ماتمی دستوں کی گزر گاہوں میں عزاداروں کے لئے سبیل امام حسین (ع) اور نیاز کے انتظامات بھی کئے گئے تھے، جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کے لئے ریسکیو اور فرسٹ ایڈ پوسٹ بھی قائم کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 557140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش