0
Monday 1 Aug 2016 22:25

ملتان، جماعتہ الدعوہ کے زیراہتمام 3 اگست کو ملک گیر احتجاج ہو گا

ملتان، جماعتہ الدعوہ کے زیراہتمام 3 اگست کو ملک گیر احتجاج ہو گا
اسلام ٹائمز۔ جماعتہ الدعوة ضلع ملتان کے امیر میاں سہیل احمد نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دخلہ راج ناتھ سنگھ کی پاکستان آمد کے خلاف 3 اگست کو ملک گیر یوم احتجاج منائیں گے۔ نواں شہر چوک ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ نریندر مودی اور ان کے وزراء کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ حکومت بیک چینل ڈپلومیسی کی بجائے مظلوم کشمیریوں کی کھل کر ترجمانی کرے۔ بھارت کے وزیر داخلہ کا پاکستان آمد پر استقبال کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد رحمانیہ سمیجہ آباد ملتان میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے پلیٹ گنوں کے استعمال سے سیکڑوں کشمیریوں کی بینائی متاثر کر دی ہے۔ کشمیریوں نے بے پناہ ظلم و جبر کے باوجود بھی تحریک جاری رکھی ہوئی ہے۔ ان حالات میں حکومت پاکستان کو کشمیر کی جدوجہد آزادی کے لیے اخلاقی، سیاسی و سفارتی محاذ پر بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم پر کوئی شخص بھی خاموش نہیں رہ سکتا۔ ملک کی تمام دینی و سیاسی قیادت ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہوکر مضبوط لائحہ عمل ترتیب دیں۔ شہدا کا خون ہمیں پکار رہا ہے، کشمیری مائیں، بہنیں، بیٹیاں دہائیاں دے رہی ہیں اسلئے کشمیر کے حوالہ سے بہت بڑا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ حریت کانفرنس کے نمائندگان اسلام آباد میں موجود ہیں۔ چینلز انکو اہمیت دیں۔کشمیر کی بات کشمیریوں کی زبان سے سنائی جائے اور حکومت پر دبائو بڑھایا جائے کہ بڑا فیصلہ کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ پالیسی کی بنیاد یہ جملہ بنے گا تو بڑا کردار ادا کرسکیں گے۔ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بنیاد بنا کر دنیا میں اٹھایا۔ اسکی اہمیت اپنی جگہ لیکن قائداعظم کے جملے کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے۔ انڈیا کا فکری طور پر مقابلہ کرنا اور بھارت کے اٹوٹ انگ کے موقف کو توڑنا آسان ہو جائے گا۔ دنیا کو سمجھائیں کہ کشمیری کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں اور ہم نے اس شہ رگ کو آزاد کروانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 557149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش