QR CodeQR Code

بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا، سرتاج عزیز

2 Aug 2016 02:53

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیر امور خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنا کسی صورت جائز نہیں، ہم کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔  مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پالسی بیان دیتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔  اگر طاقت کے زعم میں مست بھارت سمجھتا ہے کہ وہ تحریک آزادی کو دبا لے گا تو یہ اس کی بھول ہے،  سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ہم نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اختیار کیا ہے، وزیراعظم نے مسلسل تین سالوں میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں معاملہ اٹھایا، اب حالیہ مظالم کےخلاف سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک، او آئی سی سمیت بین الاقوامی اداروں کو خطوط ارسال کئے جا رہے ہیں، وزیراعظم اس حوالے سے خود بھی اقدامات اٹھا رہے ہیں، بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا، کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنا کسی صورت جائز نہیں، ہم کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، بعد ازاں ایوان نے متفقہ قراردا منظور کرتے ہوئے کہاکہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن جنیوا معاہدہ کے تحت مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم وستم کی تحقیقات کےلئے کمیشن تشکیل دے۔


خبر کا کوڈ: 557169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/557169/بھارت-ظلم-جبر-سے-کشمیریوں-کی-جدوجہد-کو-دبا-نہیں-سکتا-سرتاج-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org