QR CodeQR Code

حیدرآباد کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 12 افراد جاں بحق

2 Aug 2016 12:31

اسلام ٹائمز: ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی آنے والی مسافر چوک انڈس ہائی وے پر حیدر آباد کے قریب قصبے پٹارو میں سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ امدادی رضاکار جائے حادثہ پر تاخیر سے پہنچے، جس کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ انڈس ہائی وے پر حیدرآباد پیٹارو کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق، جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی آنے والی مسافر چوک انڈس ہائی وے پر حیدر آباد کے قریب قصبے پٹارو میں سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی افراد نے جامشورو سول اسپتال پہنچایا، جہاں طبی عملے نے 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی، جبکہ دیگر 4 دوران علاج دم توڑ گئے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور، 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ زخمیوں اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ امدادی رضاکار جائے حادثہ پر تاخیر سے پہنچے، جس کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا۔


خبر کا کوڈ: 557280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/557280/حیدرآباد-کے-قریب-انڈس-ہائی-وے-پر-مسافر-کوچ-اور-ٹرک-میں-تصادم-12-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org