QR CodeQR Code

مردان میں برقع پوش ڈکیت گروہ پکڑا گیا

2 Aug 2016 19:41

اسلام ٹائمز: ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 20 جولائی کو مسلح ڈاکووں کا گروہ خواتین کا لباس اوربرقعہ پہن کرصراف کے گھر میں داخل ہوا اور اہل خانہ کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنانے کے بعد لوٹ مار کرکے فرار ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مردان میں برقع پوش ڈکیت گروہ پکڑا گیا، پولیس نے 3 ڈاکوؤں کوگرفتارکرکے ایک کلو سے زائد سونا، دس تولہ چاندی اور لاکھوں روپے کی نقدی برآمد کرلی۔ ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 20 جولائی کو مسلح ڈاکووں کا گروہ خواتین کا لباس اوربرقعہ پہن کرصراف کے گھر میں داخل ہوا اور اہل خانہ کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنانے کے بعد لوٹ مار کرکے فرار ہو گیا۔ ایک رشتہ دار سلیمان کو شک کی بناء پر گرفتار کرنے کے بعد اس کی نشاندہی پر اس کے دیگر دو ساتھیوں کو بھی گرفتار لیا گیا۔ جن کے قبضے سے پولیس نے لوٹا ہوا ایک کلو سونا، دس تولہ چاندی، دو لاکھ 30 ہزار روپے کی نقدی اور دو پستول بھی برآمد کرلیے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے دیگروارداتوں کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 557431

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/557431/مردان-میں-برقع-پوش-ڈکیت-گروہ-پکڑا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org