0
Tuesday 2 Aug 2016 19:54

ڈی آئی خان، اپوزیشن کے شور شرابے میں چھ ارب 81 کروڑ سے زائد کا ضلعی بجٹ منظور

ڈی آئی خان، اپوزیشن کے شور شرابے میں چھ ارب 81 کروڑ سے زائد کا ضلعی بجٹ منظور
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع ناظم اور پی ٹی آئی رہنما نوابزادہ عزیز اللہ خان علیزئی نے اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود 2016-17 کیلئے اکثریت سے ضلعی حکومت کا چھ ارب 81 کروڑ 98 لاکھ 78 ہزار روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور کرا لیا ہے۔ کنوینئر اسماعیل خان بلوچ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی، جے یو آئی، پی پی پی سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین شامل تھے۔ ضلع ناظم نے اپوزیشن کے شدید ترین احتجاج اور شور شرابے کے باوجود ڈی آئی خان کی ضلعی حکومت کا سالانہ بجٹ منظور کیا۔ ضلع ناظم عزیز اللہ علیزئی نے کہا کہ موجود بجٹ میں تمام باتوں کا خیال رکھتے ہوئے ضلع ممبران کی یونین کونسل میں برابری کی بنیاد پر تمام بجٹ کی رقم کو مختص کردیا گیا ہے، تاکہ لوگوں کی پریشانی کا اندیشہ نہ رہے، ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر ہم سب اس بات کا عزم کریں کہ صرف اور صرف سرزمین ڈیرہ کو پھلاں دا سہرا بنائیں گے۔

موجودہ بجٹ میں تنخواہوں کی مد میں پانچ ارب 95 کروڑ 19 لاکھ 99 ہزار روپے، غیر ترقیاتی فنڈ کی مد میں 34 کروڑ 59 لاکھ 32 ہزار روپے اور ترقیاتی فنڈز کی مد میں 47 کروڑ 82 لاکھ 85 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں 20 فیصد رقم تعلیم، 10 فیصد صحت، 5 فیصد زراعت، 5 فیصد نوجوانوں اور سپورٹس کیلئے، 5 فیصد خواتین کی بہبود اور 55 فیصد ضلعی حکومت کی صوابدید کے اوپر صرف کیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع ممبر کیلئے 15 ہزار روپے ماہوار اعزازیہ رکھا گیا ہے۔ جو میں نے اپنے صوابدیدی فنڈ ز سے تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔ ایمرجنسی ٹرانسفارمرز اور ٹرالیز کیلئے چھ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ ٹرانسفارمرز کی مرمت کیلئے 1کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کی مد میں تقریباً 2 کروڑ روپے اور مخصوص نشست ممبران کی ترقیاتی سکمیوں کیلئے تقریباً 2 کروڑ روپے علیحدہ سے رکھے گئے ہیں۔ جس سے ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

تعلیم کیلئے 9 کروڑ 56 لاکھ 999 روپے رکھے گئے ہیں۔ صحت کی مد میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے 4 کروڑ 78 لاکھ 24 ہزار روپے رقم متخص کی گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ زرعی علاقہ ہے۔ سابقہ حکومتوں نے کسانوں کیلئے کچھ نہیں کیا، ہماری حکومت نے اس کیلئے بھی تقریباً 2 کروڑ 39 لاکھ 12 ہزار روپے متخص کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس ضلع کی عوام نے ہمیں ان کے حقوق کی نگرانی کیلئے چنا ہے، ہم کوشش کرینگے، کہ ان کو جدید سہولیات مہیا کریں اور انشاء اللہ انکی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 557443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش