QR CodeQR Code

پی ٹی آئی حکومت فلاپ ہوچکی ہے، ضلعی بجٹ زبردستی منظور کرایا گیا، عبیدالرحمن

2 Aug 2016 20:15

اسلام ٹائمز: ڈی آئی خان کی ضلعی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کورم مکمل نہیں تھا اور برقعوں کے اندر مرد موجود تھے، جنہوں نے بجٹ منظور کرایا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل ضلعی حکومت کا بجٹ منظور ہونے کے بعد ضلعی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور جے یو آئی کے رہنما مولانا عبیدالرحمن نے کہا ہے کہ بجٹ زبردستی منظور کرایا گیا ہے، پی ٹی آئی حکومت کی ہٹ دھرمی واضح ہے، ضلعی حکومت مکمل طور پر فلاپ ہوچکی ہے، جس کی ایک مثال آج کے بجٹ اجلاس میں دیکھنے کو ملی۔ جس میں پی ٹی آئی حکومت کے ضلعی ناظم نے زبردستی اور لوکل آرڈینٹس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے بجٹ منظور کیا۔ یہ اجلاس سراسر قانون آئین کی خلاف ورزی ہے اور ہم اس کے خلاف لوکل گورنمنٹ کے اعلی عہدیداروں سمیت عدلیہ سے رجوع کریں گے، کیونکہ یہ ہمارا حق ہے۔ اس اجلاس میں ہمارے حق پر شب خون مارا گیا، ہمیں اراکین ضلعی اسمبلی کی حاضری چیک کرنے نہیں دی گئی۔ مولانا عبیدالرحمن نے الزام عائد کیا کہ ضلعی اسمبلی میں برقعوں کے اندر مرد اسمبلی حال میں موجود تھے اور کورم مکمل نہیں تھا، جنہوں نے بجٹ کی منظوری دی اور ممبران اسمبلی نہیں تھے۔


خبر کا کوڈ: 557449

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/557449/پی-ٹی-آئی-حکومت-فلاپ-ہوچکی-ہے-ضلعی-بجٹ-زبردستی-منظور-کرایا-گیا-عبیدالرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org