0
Tuesday 2 Aug 2016 21:34

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کی صحیابی کے لیے دعائیہ پروگرام

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کی صحیابی کے لیے دعائیہ پروگرام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی علالت پر مختلف مذہبی حلقوں، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں اور کارکنوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ ان کی صحت یابی کے لیے ملک بھر میں یوم دعا کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت کے صوبائی و ضلعی دفاتر اور کارکنوں نے گھروں میں علامہ ناصر عباس کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کے دفاتر اور مساجد میں قائد وحدت کی صحتیابی کے لیے دعائیں کی گئیں، ملتان میں جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں اجتماعی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی نے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں جاری ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور ریاستی اداروں کے ذریعے ملت تشیع کو نشانہ بنانے کے خلاف علامہ ناصر عباس 80 روز سے بھوک ہڑتال پر تھے۔ ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین کی طرف سے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور حکومت کو یہ باور کرایا گیا کہ قائد وحدت علامہ ناصر عباس کے مطالبات آئینی اور اصولی ہیں ان کو فوری طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے لیکن وفاقی حکومت کی روایتی بے حسی قائم رہی جس کے نتیجے میں کم و بیش تین ماہ سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے علامہ ناصر عباس کی صحت اچانک بگڑ گئی۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ حکمرانوں کی یہ رعونت ان کے اقتدار کے زوال کا باعث بنے گی۔ اگر وفاقی حکومت اس بھوک ہڑتال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مثبت اقدامات کرتی تو آج ایک ملک گیر سیاسی و مذہبی جماعت کے سربراہ کی زندگی کو یوں خطرہ نہ ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 557454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش