0
Tuesday 2 Aug 2016 23:48

علامہ ناصر عباس اسپتال میں بھی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں، حکومتی بےحسی قابل مذمت ہے، علامہ احمد اقبال

علامہ ناصر عباس اسپتال میں بھی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں، حکومتی بےحسی قابل مذمت ہے، علامہ احمد اقبال
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال نے کہا ہے کہ علامہ ناصر عباس اسپتال میں داخل ہونے کے بعد بھی بھوک ہڑتال ختم کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ کہتے ہیں کہ ملک کی ایک بڑی دینی و سیاسی جماعت کے سربراہ کے مطالبات پر وفاقی حکومت کا کان نہ دھرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل احمد اقبال رضوی نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت کے حقوق کے لئے علامہ ناصر عباس جعفری کی بلاتھکان جدوجہد، جرات اور استقامت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ وطن عزیز میں ملت تشیع کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لئے 80 سے زائد دن بھوک ہڑتال پر رہنے کے بعد ان کی طبیعت کافی بگڑ گئی اور گذشتہ رات ان کو تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کرانا پڑا۔ وہ عارضہ قلب اور شوگر کے مرض میں پہلے سے مبتلا تھے۔ مسلسل بھوک ہڑتال نے ان کے گردوں اور اعصاب کو شدید متاثر کیا ہے۔ اسپتال میں داخل ہونے کے بعد بھی وہ بھوک ہڑتال ختم کرنے پر آمادہ نہیں ہیں جو ہمارے لئے تشویش اور اضطراب کا باعث ہے۔

علامہ احمد اقبال نے کہا کہ ملک کی ایک بڑی سیاسی و مذہبی جماعت کے سربراہ کے مطالبات پر وفاقی حکومت کا کان نہ دھرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ حکومت کی اس رعونت اور بےحسی کے خلاف ہم خاموش نہیں بیٹھے گے۔ ہماری یہ احتجاجی تحریک کسی اور انداز سے اب آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا 7 اگست کو شہید قائد علامہ عارف حسین کی برسی کے سلسلہ میں "تحفظ پاکستان کانفرنس" کا انعقاد اسلام آباد میں کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔ شہید قائد حسینی مسالک کے مابین اتحاد و یگانگت اور وطن کے استحکام کی علامت تھے۔ مجلس وحدت مسلمین انہی کے مشن کو لے کر آ گے بڑھ رہی ہے۔ پاکستان کے داخلی و خارجی مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے پاکستان کی تمام محب وطن قوتوں کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس اور کرپشن کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح اور شفاف ہے۔ پانامہ لیکس کے ذمہ داران کے خلاف موثر کارروائی ہونی چاہیے۔ کرپشن ہی وہ ناسور ہے جس نے ہماری ملک کی اقتصادی بنیادوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔ وطن عزیز کی سالمیت و استحکام کرپشن کے خاتمے سے مشروط ہے، جو بھی جماعت کرپشن کے خلاف آواز بلند کرے گی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 557480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش