0
Wednesday 3 Aug 2016 01:41

صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں سنجیدہ ہے، فیض اللہ فراق

صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں سنجیدہ ہے، فیض اللہ فراق
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ حکومت نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے مرکزی شہروں کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی اور سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کیا ہے، اس حوالے سے گلگت شہر کے تمام سڑکوں کی میٹلنگ کا کام باقاعدہ شروع ہوا ہے اور یہ سلسلہ بہت جلد دیگر اضلاع تک پھیلا دیا جائیگا۔ موجودہ حکومت خطے کی تعمیر و ترقی میں سنجیدہ ہے۔ رواں سال گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا، عوام سے کیے گئے تمام وعدوں پر عملی جدوجہد کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کی مربوط سوچ، ترقی یافتہ ویژن اور وفاق و وزیراعظم پاکستان سے بہترین تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے گلگت بلتستان کو مثالی خطہ بنایا جارہا ہے، کرپشن کی روک تھام، میرٹ کی بالادستی اور خوشحال و باوقار گلگت بلتستان موجودہ صوبائی حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے۔
خبر کا کوڈ : 557501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش