0
Wednesday 3 Aug 2016 09:16

شیعہ خواتین کا بغیر محرم کے حج کے معاملہ، ہائیکورٹ نے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی

شیعہ خواتین کا بغیر محرم کے حج کے معاملہ، ہائیکورٹ نے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کو حج کی اجازت دینے کے حوالے سے شہری سید علی ہادی کوثر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے بیرسٹر مقصومہ بخاری نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے کی روشنی میں 40 سال سے کم عمر شیعہ خواتین محرم کے بغیر فریضہ حج ادا کر سکتی ہیں۔ ڈائریکٹر حج نے عدالت میں پیش ہو کر مذکورہ فتویٰ کے حوالے سے جواب داخل کروانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا جبکہ عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ انہیں ان شیعہ خواتین کے نام مہیا کئے جائیں جنہوں نے حج کی سعادت کیلئے درخواستیں دی ہیں۔ عدالت نے فی الوقت شیعہ خواتین کو محرم کے بغیر حج ادا کرنے کے حوالے سے کوئی عبوری حکم جاری نہیں کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 557540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش