0
Wednesday 3 Aug 2016 14:26

کراچی آپریشن کے باوجود شہر میں ماہ جولائی میں اسٹریٹ کرائم کی 5 ہزار سے زائد وارداتیں

کراچی آپریشن کے باوجود شہر میں ماہ جولائی میں اسٹریٹ کرائم کی 5 ہزار سے زائد وارداتیں
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جولائی کے مہینے میں اسٹریٹ کرائم کی 5 ہزار 383 وارداتیں ہوئیں، جن میں 2800 سے زائد شہریوں کو موبائل فون سے محروم کر دیا گیا۔ شہر کراچی میں پولیس حكام كی جانب سے روزانہ كی بنیاد اسنیپ چیكنگ كے باوجود سنگین جرائم كی وارداتوں كے ساتھ ساتھ اسٹریٹ كرائم كی وارداتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیكھا جا رہا ہے، مسلح ملزمان مزاحمت كرنے پر فائرنگ كرنے میں بھی دریغ نہیں كرتے۔ ماہ جولائی میں بھی لوٹ مار كی واردات كے دوران مزاحمت كرنے پر متعدد افراد كو قتل اور زخمی كر چكے ہیں۔ سٹیزن پولیس لائژن كمیٹی (سی پی ایل سی) كے اعداد و شمار كے مطابق ماہ جولائی كے دوران شہر بھر میں اسٹریٹ كرائم كی 5 ہزار 383 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، شہریوں كے 1511 موبائل چوری اور 1379 شہریوں سے ان كے موبائل فون اسلحہ كے روز پر چھین لیے گئے، اسی طرح ماہ 236 شہریوں سے ان كی موٹر سائیكلیں اسلحے كے روز پر چھین لیں گئیں، 132 چوری كر لی گئیں، جبكہ 13 شہریوں كی گاڑیاں اسلحے كے روز پر چھینی گئیں۔ اعداد و شمار كے مطابق جولائی كے مہینے میں بھتہ خوری كی 7 وارداتیں ہوئیں، جبکہ فائرنگ اور قتل غارت گری میں 49 افراد ہلاک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 557620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش