0
Tuesday 22 Feb 2011 09:24

امریکی محکمہ خارجہ کا ڈیوس کی پاکستان میں سرگرمیوں پر بات سے انکار

امریکی محکمہ خارجہ کا ڈیوس کی پاکستان میں سرگرمیوں پر بات سے انکار
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیو س کے معاملے پر پاکستان اور امریکا کے درمیان موجود اختلافات کو دور کرنے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ دفتر خارجہ میں پریس بریفننگ کے دوران صحافی کے سوال پر کہ کیا ریمنڈ ڈیوس پاکستان میں سی آئی اے کے لیے کام کرتا تھا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے جواب دیا کہ ریمنڈ ڈیوس کی پاکستان میں مصروفیات پر بیان نہیں دینا چاہتا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزارت خارجہ کو 20 جنوری 2010ء کو بتایا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا ٹیکنکی اور انتظامی اسٹاف کا ممبر ہے۔ امریکی سفارت خانے کا ٹیکنکی اور انتطامی اسٹاف کا ممبر ہونے کے باعث ریمنڈ ڈیوس کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔


خبر کا کوڈ : 55766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش