0
Wednesday 3 Aug 2016 17:20

این اے 125، نادرا نے ڈیڑھ لاکھ ووٹوں کو غیرتصدیق شدہ قرار دیدیا

این اے 125، نادرا نے ڈیڑھ لاکھ ووٹوں کو غیرتصدیق شدہ قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے ایک سو پچیس سے متعلق فرانزک آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ووٹوں کو انگوٹھا نشان نہ ہونے پر غیرتصدیق شدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی فرانزک رپورٹ کے مطابق، این اے ایک سو پچیس میں ڈالے گئے کل دو لاکھ چودہ ہزار ایک سو چونتیس ووٹوں میں سے صرف ستاون ہزار اٹھانوے ووٹ درست قرار پائے ہیں، رپورٹ کے مطابق، ایک لاکھ انچاس ہزار ایک سو انتالیس ووٹوں کے انگوٹھا نشان واضح نہ ہونے سے تصدیق نہ ہو سکی تاہم انگوٹھا نشان واضح نہ ہونے والے ووٹوں پر درج شناختی کارڈ نمبر کو درست قرار دیا گیا ہے۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق، سات ہزار آٹھ سو بیانوے ووٹوں کی مختلف وجوہات کی بنیاد پر تصدیق نہیں ہو سکی، ان میں سے تین ہزار نو سو اٹھانوے ووٹوں پر شناختی کارڈ نمبر غلط تھا جبکہ ایک ہزار نو سو سترہ ووٹوں پر شناختی کارڈ نمبر نہیں تھا۔ رپورٹ کے مطابق، حلقے میں ایک سو چوراسی ووٹ دوسرے حلقوں کے ووٹرز نے ڈالے جبکہ تین سو اٹھانوے شناختی کارڈز پر ایک سے زائد مرتبہ ووٹ ڈالے گئے۔
خبر کا کوڈ : 557686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش