QR CodeQR Code

پنجاب اسمبلی، ڈورے مون کارٹون پر پابندی کیلئے قرار داد جمع کروا دی گئی

3 Aug 2016 21:21

اسلام ٹائمز: قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پیمرا کو پابند کیا جائے کہ کارٹون چینل بالخصوص ڈورے مون کارٹونز کو بند کیا جائے یا مخصوص وقت کیلئے چلانے کا پابند کیا جائے کیونکہ 24 گھنٹے کارٹون چینل کے چلنے سے بچوں کی تعلیمی اور جسمانی نشوونما متاثر ہو رہی ہے۔ ان کارٹون چینلز میں بولی جانیوالی ہندی زبان سے ہماری زبان اور معاشرت بھی تباہ ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے ”ڈورے مون“ کارٹون پر پابندی لگانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قرارداد تحریک انصاف کے رکن ملک تیمور مسعود اکبر کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پیمرا کو پابند کیا جائے کہ کارٹون چینل بالخصوص ڈورے مون کارٹونز کو بند کیا جائے یا مخصوص وقت کیلئے چلانے کا پابند کیا جائے کیونکہ 24 گھنٹے کارٹون چینل کے چلنے سے بچوں کی تعلیمی اور جسمانی نشوونما متاثر ہو رہی ہے۔ ان کارٹون چینلز میں بولی جانیوالی ہندی زبان سے ہماری زبان اور معاشرت بھی تباہ ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جاپانی کارٹون ڈورے مون کیخلاف بھارت میں سماجی کارکن اشیش چترویدی بھی متحرک ہو چکے ہیں اور انہوں نے جاپانی کارٹونز کو ہندی زبان میں دکھانے والے چینلز ڈزنی انڈیا اور ہنگامہ ٹی وی کو قانونی نوٹس بھی بھیج رکھا ہے۔ ڈورے مون کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہمارے مشرقی کلچر کو خراب کرتے ہوئے بچوں کو بگاڑ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 557748

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/557748/پنجاب-اسمبلی-ڈورے-مون-کارٹون-پر-پابندی-کیلئے-قرار-جمع-کروا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org