0
Wednesday 3 Aug 2016 23:46

برسی شہید قائد کے اجتماع میں راولپنڈی کی خواتین بھرپور انداز میں شرکت کریں گی، قندیل زہرہ

برسی شہید قائد کے اجتماع میں راولپنڈی کی خواتین بھرپور انداز میں شرکت کریں گی، قندیل زہرہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل سیدہ قندیل زہرہ نے کہا ہے کہ 7 اگست کو تحفظ پاکستان کانفرنس اسلام آباد میں راولپنڈی سے خواتین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس کی جدوجہد ملت تشیع کے حقوق اور وطن عزیز کے استحکام کے لئے ہے۔ انہوں نے پاکستان کے پانچ کروڑ سے زائد اہل تشیع کے لئے آواز بلند کر رکھی ہے۔ پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خواتین ان کی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم زینبی کردار کی پیروکار ہیں۔ حق کے لئے اٹھنے والے ہمارے یہ قدم کبھی نہیں رکیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے آئینی مطالبات کی منظوری میں پس و پیش حکمرانوں کے تعصب اور بدنیتی کو آشکار کر رہا ہے۔ حکومتی ہٹ دھرمی اور بےحسی کے باوجود ہم نے اپنے عمل اور کردار یہ ثابت کیا ہے کہ ملت تشیع پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور اپنے حقوق کے حصول کے لئے آئین و قانون کو ہی مقدم سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد عارف حسینی کی برسی کے سلسلے میں ہونے والی کانفرنس میں بھرپور شرکت کے لئے ہماری رابطہ مہم اور تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 557770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش