QR CodeQR Code

رینجرز اختیارات پر وفاق نے ہماری درخواست کو من و عن تسلیم کیا، مشیر قانون سندھ

4 Aug 2016 12:54

اسلام ٹائمز: سندھ میں رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات سے متعلق سمری جاری کرنے پر صوبائی مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کو کراچی میں97 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 90 دن کیلئے خصوصی اختیارت دیئے گئے ہیں، جو 20 جولائی 2016ء سے دیئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاق نے ہماری درخواست کو من و عن تسلیم کیا اور رینجرز کو کراچی میں 90 روز کیلئے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ میں رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات سے متعلق سمری جاری کرنے پر سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کو کراچی میں97 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 90 دن کیلئے خصوصی اختیارت دیئے گئے ہیں، جو 20 جولائی 2016ء سے دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کوئی شرط نہیں رکھ تھی اور وفاق نے ہماری درخواست کو من و عن تسلیم کیا۔


خبر کا کوڈ: 557901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/557901/رینجرز-اختیارات-پر-وفاق-نے-ہماری-درخواست-کو-عن-تسلیم-کیا-مشیر-قانون-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org