0
Thursday 4 Aug 2016 17:56

ڈاکٹر عاصم حسین ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور رینجرز کی وردی دیکھ کر خوف کا شکار ہوجاتے ہیں، میڈیکل رپورٹ

ڈاکٹر عاصم حسین ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور رینجرز کی وردی دیکھ کر خوف کا شکار ہوجاتے ہیں، میڈیکل رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے خلاف بورڈ آف ریونیو کے گواہان پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ گواہوں نے ڈاکٹر عاصم کی زمینوں کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ پیش کرنا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے اراضی الاٹمنٹ کی منسوخی کا حکم دیا ہے۔ سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میڈیکل رپورٹ میں بتائی بیماریوں کا ہر دوسرا شخص شکار ہے، چھ ماہ سے ملزم کا طبی معائنہ ہو رہا ہے مگر وہ ٹھیک کیوں نہیں ہو رہا ؟ ملزم کو کبھی کسی ہسپتال میں لے جایا جاتا ہے اور کبھی کہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور رینجرز کی وردی دیکھ کر خوف کا شکار ہوجاتے ہیں۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق مخصوص حالات میں ڈاکٹر عاصم خوف کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ نجی ہسپتال میں ان کی سائیکوتھراپی کا خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 557983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش