QR CodeQR Code

بلوچ کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے، سرفراز بگٹی

4 Aug 2016 21:46

اسلام ٹائمز: میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی میں چھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جو سریاب روڈ اور عالم چوک پر حملوں میں ملوث تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کا ہاتھ ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے مزید کہا ہے کہ پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی میں 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جو سریاب روڈ اور عالم چوک حملوں میں ملوث تھے۔ بلوچستان کی دہشت گردی میں ’’را‘‘ کا ہاتھ ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی مدد حاصل ہے تاہم بلوچستان کے عوام کے تعاون سے صوبے میں دہشت گردی کو ختم کر کے دم لیں گے۔ بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ بڑی دلیری سے لڑ رہے ہیں۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہاہے اور معصوم شہریوں کو قتل کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ دہشت گرد معصوم شہریوں کے بعد اب سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 558042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/558042/بلوچ-کے-نام-پر-لوگوں-کو-گمراہ-کیا-جارہا-ہے-سرفراز-بگٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org