QR CodeQR Code

وزیر اعظم کو بھاگنے دیں گے نہ قومی دولت ہضم کرنے دیں گے، نعیم الحق

5 Aug 2016 14:16

اسلام ٹائمز: عمران خان کےخلاف ریفرنس کی حکومتی دھمکی پر ترجمان تحریک انصاف نے ردعمل میں کہا ہے کہ بلیک میلنگ اور گھٹیا حربوں سے وزیراعظم کو آسودہ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو گی، نون لیگی بوکھلاہٹ ثابت کرتی ہے کہ وزیر اعظم احتساب سے بھاگنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کے خلاف ریفرنس کی دھمکی انتہائی شرمناک ہے۔ کہتے ہیں وزیراعظم اور انکی حکومت میں اخلاقی جرات ہوتی تو بلیک میلنگ کی بجائے کارروائی کرتے۔ عمران خان کیخلاف ریفرنس کی حکومتی دھمکی پر ترجمان تحریک انصاف نے ردعمل میں کہا ہے کہ بلیک میلنگ اور گھٹیا حربوں سے وزیراعظم کو آسودہ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو گی، نون لیگی بوکھلاہٹ ثابت کرتی ہے کہ وزیر اعظم احتساب سے بھاگنا چاہتے ہیں۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو بھاگنے دیں گے نہ قومی دولت ہضم کرنے دیں گے، چیئرمین عمران خان پہلے سے ہی خود کو احتساب کیلئے پیش کر چکے ہیں۔ وزیر اعظم کو علم ہونا چاہئیے کہ حکومتوں کا کام بلیک میلنگ کرنا نہیں قانون شکنی پر کارروائی کرنا ہے، عوام کو گمراہ کرنے اور تحریک انصاف کو ہراسان کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 558068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/558068/وزیر-اعظم-کو-بھاگنے-دیں-گے-نہ-قومی-دولت-ہضم-کرنے-نعیم-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org