0
Friday 5 Aug 2016 00:22

جی بی، سپریم اپیلیٹ کورٹ کے جج رانا شمیم نے نیب کیخلاف شکایات کا نوٹس لے لیا

جی بی، سپریم اپیلیٹ کورٹ کے جج رانا شمیم نے نیب کیخلاف شکایات کا نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے گذشتہ روز، لوکل اخبار میں شائع ہونے والی خبر، جس میں نیب کی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا تھا، کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب (NAB) راولپنڈی سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ چیف جج سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے استور آمد کے موقع پر روڈ کی خستہ حالی کا ازخود نوٹس لیا تھا اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی تھی اور ساتھ ہی نیب کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ جسٹس رانا شمیم نے گلگت اسکردو روڈ سمیت اسکردو کی تمام سڑکوں کی خستہ حالی اور حالیہ سالوں میں ہونے والی ناقص تعمیرات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے از خود نوٹس لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 558069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش