QR CodeQR Code

امریکا نے ایران دشمنی میں فرانس کی بھی جاسوسی کی،وکی لیکس

22 Feb 2011 12:24

اسلام ٹائمز:یورپی امور کے امریکی عہدیدار Matthew Hardiman نے سولہ ستمبر دو ہزار نو مراسلہ لکھا جس میں بتایا گیا کہ فرانسیسی کمپنی چینی کمپنی Zhejiang Dali ٹیکنالوجی کو انفرا ریڈ ڈی ٹیکٹرز فراہم کر رہی ہے جسے چینی کمپنی تھرمل امیجنگ سسٹم کیلئے استعمال کر رہی ہے


کراچی:اسلام ٹائمز۔ امریکا نے ایران کی دفاعی صلاحیت کو گھٹانے کیلئے فرانس کی جاسوسی کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔ دو ہزار نو میں اوباما انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا کہ فرانس کی جانب سے چین کو فراہم کیے گئے انفرا ریڈ ڈی ٹیکٹرز ایران کے کام آ رہے ہیں لہذا فرانسیسی کمپنی کو لگام دی جائے۔ یورپی امور کے امریکی عہدیدار Matthew Hardiman نے سولہ ستمبر دو ہزار نو مراسلہ لکھا جس میں بتایا گیا کہ فرانسیسی کمپنی چینی کمپنی Zhejiang Dali ٹیکنالوجی کو انفرا ریڈ ڈی ٹیکٹرز فراہم کر رہی ہے جسے چینی کمپنی تھرمل امیجنگ سسٹم کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ مراسلے میں انکشاف کیا گیا کہ چینی کمپنی تھرمل امیجنگ سسٹم، ایران کو فروخت کرنے میں بھی انتہائی سرگرم ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے گلف میں موجود امریکی اور اتحادی فورسز کیلئے خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ امریکی عہدیدار نے فرانسیسی حکومت سے درخواست کرنے کا مطالبہ کیا کہ وہ چین کو ہائی ٹیک انفرا ریڈ ڈی ٹیکٹرز کی فروخت روک دے۔


خبر کا کوڈ: 55808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/55808/امریکا-نے-ایران-دشمنی-میں-فرانس-کی-بھی-جاسوسی-وکی-لیکس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org