0
Friday 5 Aug 2016 03:30
دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور بھارت تعاون کریں

پاکستان بلا تفریق تمام دہشتگرد گروپوں کے ٹھکانے ختم کرے، مارک ٹونر

پاکستان بلا تفریق تمام دہشتگرد گروپوں کے ٹھکانے ختم کرے، مارک ٹونر
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور بھارت تعاون کریں اور پاکستان ان گروپوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جو ہمسایہ ممالک پر حملوں میں ملوث ہیں، چاہے وہ خود پاکستان کے لئے خطرہ نہ ہوں۔ مارک ٹونر نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کے لئے ایک حقیقی خطرہ ہیں۔ پاکستان بلا تفریق تمام دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانے ختم کرے۔ انھوں نے کہا امریکہ چاہتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور بھارت تعاون کریں اور اس سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان، چین، افغانستان، تاجکستان کی فوجی قیادت کے اجلاس کے حوالے سے مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے اس معاملے کو آگے بڑھانا خوش آئند اور مثبت عمل ہے اور امریکہ اسے تعمیری سمجھتا ہے۔ مارک ٹونر نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک دہشت گردی سے متاثر ہیں، اسی لئے امریکہ چین کی ان کوششوں کو منفی انداز میں نہیں دیکھتا بلکہ اسے ایک مثبت قدم قرار دیتا ہے۔ ٹونر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بلا تفریق تمام دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانے ختم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان گروپوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جو ہمسایہ ممالک پر حملوں میں ملوث ہیں اور ایسے گروپوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جو خود اس کے لئے خطرہ نہیں۔ مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان کو تمام دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانے ختم کرنے چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 558085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش