0
Friday 5 Aug 2016 18:26

تنظیم اتحاد امت پاکستان نے یوم کشمیر بنے گا پاکستان منایا

تنظیم اتحاد امت پاکستان نے یوم کشمیر بنے گا پاکستان منایا
اسلام ٹائمز۔ تنظیم اتحاد امت پاکستان کی اپیل پر ملک گیر سطح پر یوم ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ منایا گیا، بھارتی مظالم کیخلاف خطبات جمعہ میں خطیب حضرات نے خطاب کیا۔ لاہور میں مرکزی تقریب سے چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور ناظم اعلیٰ اتحاد امت اسلامک سنٹر ضیاء الحق نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی کشمیرکی آزادی کیلئے عالمی برداری کا ضمیر زندہ کرنے کی ضرورت ہے، کشمیر کی آزادی تک پاک بھارت تعلقات درست نہیں ہو سکتے، بھارتی فوج کی گولیاں ختم ہو سکتی ہیں لیکن کشمیری بھائیوں کے سینے ختم نہیں ہوں گے۔ مفتی مسعود الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی دنیا میں امن لیکر آئے گی جبکہ پاک بھارت کشیدگی کوئی رخ بھی اختیار کر سکتی ہے۔ پیر کرنل (ر) احمد فضیل خان نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رنگ ہے اور پاکستان شہ رنگ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔ مفتی ابوبکر اعوان ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہونیوالی بدترین دہشتگردی بھارت کے منہ پر سیاہ داغ ہے، جن بڑے شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ان میں لاہور کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد کشمیر اور دیگر شہر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 558142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش