0
Friday 5 Aug 2016 18:39

بھارتی وزیر خارجہ کا سارک کانفرنس میں رویہ غیر سفارتی تھا، صاحبزادہ حامد رضا

بھارتی وزیر خارجہ کا سارک کانفرنس میں رویہ غیر سفارتی تھا، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ نے سارک کانفرنس میں غیر سفارتی رویہ اختیار کیا، سارک کانفرنس سے بھارتی وزیر داخلہ کا بھاگنا سچائی کا سامنا نہ کرنے کا ثبوت ہے، دہشتگردی کیخلاف 4 ممالک کا اتحاد خوش آئند ہے، حکومت اسرائیل کیساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے معاملہ کی وضاحت کرے۔ احتساب کا عمل حکمران خاندان سے شروع ہونا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں کیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دہشتگردی کیخلاف قائم ہونیوالے 4 ملکی اتحاد میں ایران کو بھی شامل کیا جائے، پاکستان عالمی گریٹ گیم کے حصار میں ہے، حکومتی وزراء اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن کی بحالی کیلئے رینجرز آپریشن میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے، مشرف کی آدھی کابینہ نواز شریف کیساتھ بیٹھی ہے، بھار ت کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 558145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش