0
Friday 5 Aug 2016 19:50

آغا علی رضوی نے بلتستان یوتھ اور سول سوسائٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا

آغا علی رضوی نے بلتستان یوتھ اور سول سوسائٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ بلتستان یوتھ کے اراکین اور سول سوسائٹی نے مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر میں تاخیری حربہ سمیت سرکاری اداروں میں جاری بدعنوانی، اکنامک کوریڈور میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنا، آئینی حقوق سے محروم رکھنا جیسے اہم ایشوز پر شامل تھے۔ اس موقع پر آغا علی رضوی نے بلتستان یوتھ اور سول سوسائٹی کی جانب سے گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف اٹھنے والی تحریک کو سراہا اور اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ حقوق سے محروم گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کی امیدیں جوانوں اور نئی نسل پر ہے، جو صلاحیت بھی رکھتی ہے اور درد بھی۔ گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر میں تاخیر کرنا نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ تشویشناک بھی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ چالیس ارب کے اس اہم منصوبے کو کم کر کے بیس بائیس ارب میں مکا دے، یوں برائے نام تعمیر کا سہرا سجا کر عوام کو دھوکے میں رکھیں۔ اسے کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر عالمی معیار کے مطابق ہونی چاہیے اور اس منصوبے کو کٹ مارنے نہیں دیں گے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ اتوار کے روز بلتستان یوتھ، سول سوائٹی اور انکے ساتھ ہمکاری کرنے والی جماعتوں کی جانب سے گلگت اسکردو روڈ کے ٹینڈر کی منسوخی کے خلاف اٹھنے والے اقدام کی بھرپور تائید اور حمایت کرتے ہیں اور کارکنان سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ گلگت اسکردو روڈ کے مسئلے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے اٹھنے والی تحریکوں کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر بلتستان یوتھ اور سول سوسائٹی کے مسؤلین نے آغا علی رضوی کی جانب سے تائید و حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 558159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش