0
Sunday 24 May 2009 14:34

لبنان میں مزید ۳ اسرائیلی جاسوس گرفتار

لبنان میں مزید ۳ اسرائیلی جاسوس گرفتار
مختلف خبری ذرائع کے مطابق لبنان میں مزید تین اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں سے دو مرد اور ایک خاتون ہے۔ اسرائیلی ڈیلی "ہارٹس" کے مطابق ان پکڑے جانے والے جاسوسوں کو ملا کر اب تک تقریباً ۳۰ اسرائیلی جاسوس لبنانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔ لبنان میں شائع ہونے والے ڈیلی "سٹار" نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصراللہ کی طرف سے ان جاسوسوں کو سزائے موت دینے کے مطالبے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ افراد میں سے ۱۸ افراد پر اب تک فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق پچھلے چند دنوں میں دو اسرائیلی جاسوس لبنان سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جنہیں واپس کرنے کیلئے بیروت نے اقوام متحدہ کو درخواست دے رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 5582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش