QR CodeQR Code

خیبرپختونخواہ حکومت پولیس کے ذریعے افغان مہاجرین کو تنگ نہ کرے، سرج الحق

6 Aug 2016 00:05

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ انڈیا کی خواہش ہے کہ افغانستان کو پاکستان کے خلاف مورچے کے طور پر استعمال کرے۔ جب بھی پاکستان افغانستان میں تعلقات کی بہتری کی کوشش ہوتی ہے نادیدہ قوتیں سبوتاژ کردیتی ہیں۔


جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کو بےڈھنگے انداز میں نکالنے کی بجائے ان کی وطن واپسی کے لیے مل بیٹھ کر روڈ میپ مرتب کیا جائے۔ افغان مہاجرین کے جرگے کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے جس بےڈھنگے طریقے سے افغان مہاجرین کو نکالنے کی کوشش کی یہ خطے کی روایات کے خلاف ہے۔ خیبرپختونخواہ حکومت پولیس کے ذریعے مہاجرین کو تنگ نہ کرے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ انڈیا کی خواہش ہےکہ افغانستان کو پاکستان کیخلاف مورچے کے طور پر استعمال کرے۔ جب بھی پاکستان افغانستان میں تعلقات کی بہتری کی کوشش ہوتی ہے نادیدہ قوتیں سبوتاژ کردیتی ہیں۔ امیر جماعت نے حکومت کو مشورہ دیا کہ افغانستان کے ساتھ معاملات کو امریکی مفادات کی عینک سے نہ دیکھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 558202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/558202/خیبرپختونخواہ-حکومت-پولیس-کے-ذریعے-افغان-مہاجرین-کو-تنگ-نہ-کرے-سرج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org