0
Tuesday 22 Feb 2011 13:21

حُسن والے حُسن کا انجام دیکھ، نواز شریف یاد رکھیں تکبر اور غرور سے بڑی اور کوئی لعنت نہیں، چودھری شجاعت

حُسن والے حُسن کا انجام دیکھ، نواز شریف یاد رکھیں تکبر اور غرور سے بڑی اور کوئی لعنت نہیں، چودھری شجاعت
لاہور:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے میاں محمد نواز شریف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف یاد رکھیں تکبر اور غرور سے بڑی لعنت اور کوئی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی اور کیا لعنت ہو گی کہ چار روز کے اقتدار نے ان کا دماغ خراب کر دیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ خالی الذہن و دماغی طور پر مفلوج ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”لوٹوں“ کے بل اور ”سٹے آرڈر“ کی بنیاد پر پنجاب پر مسلط ہونے والے حکمران جان لیں ان کے اقتدار کا سورج جلد ڈوبنے والا ہے اور میں انہیں صرف یہی مشورہ دے سکتا ہوں
حُسن والے حُسن کا انجام دیکھ
ڈوبتے سورج کو وقت شام دیکھ
خبر کا کوڈ : 55837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش