QR CodeQR Code

گورنر، وزیراعلٰی، اسپیکر سمیت وزراء کے ذاتی کاروبار پر پابندی، پختونخوا اسمبلی میں بل منظور

6 Aug 2016 16:58

اسلام ٹائمز: ذاتی کاروبار کرنے پر پابندی عائد کرنے کے لیے ’’مفادات سے متصادم امور کے ٹکراؤ کی روک تھام‘‘ کے بل کی منظوری دیدی ہے، تاہم اس قانون سے ان تمام حکام کے رشتے داروں کو مستثنٰی قرار دیدیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے گورنر، وزیراعلٰی، کابینہ ارکان، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، اسپیشل سیکرٹریز اور ایڈووکیٹ جنرل اور ان کے معاون عملے کے ذاتی کاروبار کرنے پر پابندی عائد کرنے کے لیے ’’مفادات سے متصادم امور کے ٹکراؤ کی روک تھام‘‘ کے بل کی منظوری دیدی ہے، تاہم اس قانون سے ان تمام حکام کے رشتے داروں کو مستثنٰی قرار دیدیا گیا ہے۔ اسمبلی نے یونویرسٹیز ترمیمی بل اور گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بل بھی منظور کرلیے، سلیکٹ کمیٹی کی رپورٹ کے ہمراہ صوبائی اسمبلی میں پیش کردہ ’’مفادات سے متصادم امورکے ٹکراؤ کی روک تھام‘‘ سے متعلق بل کے تحت صوبائی حکومت مذکورہ قانون کے تحت کمیشن کی تشکیل کریگی جسکے چیئرمین کا تقرر صوبائی حکومت، سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کے تحت کریگی اور مذکورہ امیدوار ایسا ہونا چاہیئے جو ہائیکورٹ کا جج بننے کا اہل ہو، جبکہ دیگر 2 ممبران میں سے ایک گریڈ 20 کا ریٹائرڈ سول سرونٹ اور دوسرا مالی امور کا ماہر ہونا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 558381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/558381/گورنر-وزیراعل-ی-اسپیکر-سمیت-وزراء-کے-ذاتی-کاروبار-پر-پابندی-پختونخوا-اسمبلی-میں-بل-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org