QR CodeQR Code

افکار شہید حسینی اور اتحاد امت کانفرنس کل لاہور میں ہوگی

6 Aug 2016 17:09

اسلام ٹائمز: ایس یو سی لاہور ڈویژن کے صدر سید شہباز حیدر نقوی نے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ افکار شہید الحسینی اتحاد امت کانفرنس ملک بھر سے قائد شہید سے محبت کرنیوالی تنظیموں کا نمائندہ اجتماع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے 2 سیشن ہونگے، پہلا سیشن 10 بجے شروع ہوکر ایک بجے تک، دوسرا سیشن نماز ظہرین کے وقفے کے بعد شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام تحریک جعفریہ کے سابق سربراہ شہید قائد ملت جعفریہ علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے موقع پر افکار شہید الحسینی اتحاد امت کانفرنس 7 اگست بروز اتوار 10 بجے دن قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں منعقد کی جا رہی ہے، جس کی صدارت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کریں گے، جبکہ علامہ عارف الحسینی کے فرزند علامہ سید علی الحسینی کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ کانفرنس سے مختلف تنظیموں کے سربراہان اور علماء خطاب کریں گے، جن میں علامہ ریاض حسین نجفی، علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ سبطین سبزواری، علامہ محمد تقی نقوی، علامہ عارف واحدی، لیاقت بلوچ، پیر اعجاز ہاشمی، علامہ راغب نعیمی، مولانا عبدالخبیر آزاد، علامہ شبیر میثمی، علامہ حمید حسین امامی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ علی اکبر زاہدی اور دیگر رہنما شامل ہیں۔ شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن کے صدر سید شہباز حیدر نقوی نے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ افکار شہید الحسینی اتحاد امت کانفرنس ملک بھر سے قائد شہید سے محبت کرنیوالی تنظیموں کا نمائندہ اجتماع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے 2 سیشن ہوں گے، پہلا سیشن 10 بجے شروع ہوکر ایک بجے تک، دوسرا سیشن نماز ظہرین کے وقفے کے بعد شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی 4 بجے خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 558384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/558384/افکار-شہید-حسینی-اور-اتحاد-امت-کانفرنس-کل-لاہور-میں-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org