QR CodeQR Code

جہانگیر ترین کی جانب سے بینک سے کروڑوں روپے کا قرض معاف کرانے کا انکشاف

6 Aug 2016 17:06

اسلام ٹائمز: ایک نجی ٹی وی کے مطابق تاندلیلہ والا شوگر مل کی مالکان نے زرعی ترقیاتی بینک سے 10 کروڑ 10 لاکھ روپے قرض حاصل کیا، جہانگیر ترین اور وزیر اعظم نواز شریف کے موجودہ مشیر ہارون اختر اس مل میں حصہ دار تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی جانب سے زرعی ترقیاتی بینک سے لیا گیا کروڑوں روپے کا قرض معااف کرانے کا انکاشاف ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق تاندلیلہ والا شوگر مل کی مالکان نے زرعی ترقیاتی بینک سے 10 کروڑ 10 لاکھ روپے قرض حاصل کیا، جہانگیر ترین اور وزیر اعظم نواز شریف کے موجودہ مشیر ہارون اختر اس مل میں حصہ دار تھے۔  2005 میں سابق صدر پرویز مشرف کے دوران حکومت میں جہانگیر ترین نے وفاقی وزیرکی حیثیت سے شوگر مل کا قرضہ بینک سے معاف کرایا۔


خبر کا کوڈ: 558385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/558385/جہانگیر-ترین-کی-جانب-سے-بینک-کروڑوں-روپے-کا-قرض-معاف-کرانے-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org