QR CodeQR Code

پاکستان سے 6 نائیجیرین شہری ملک بدر

6 Aug 2016 17:16

اسلام ٹائمز: ایف آئی اے نے سزائیں مکمل کرنے کے بعد ان نائجیرین شہریوں کو ملک بدر کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ کئے گئے یہ غیر ملکی زندگی بھر پاکستان میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے 6 نائیجیرین شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا۔ 3 برس قبل منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 6 نائجیرین باشندوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ متعلقہ عدالتوں نے جرم ثابت ہونے پرانہیں قانون کے مطابق سزائیں سنائی تھیں، ایف آئی اے نے سزائیں مکمل کرنے کے بعد ان نائجیرین شہریوں کو ملک بدر کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ کئے گئے یہ غیر ملکی زندگی بھر پاکستان میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 558389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/558389/پاکستان-سے-6-نائیجیرین-شہری-ملک-بدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org