QR CodeQR Code

جمہوریت کے استحکام اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، نواز ملک

6 Aug 2016 18:29

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ 14 اگست کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے، نئی نسل میں تحریک پاکستان اور قومی ہیروز کی لازوال قربانیوں کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے تقریبات کا انعقاد ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد کے رہنما اور ایم پی اے نواز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک کی تعمیر و ترقی، جمہوریت کے استحکام  اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کی تعمیرو ترقی ، جمہوریت کے استحکام اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی، 14 اگست کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے، نئی نسل میں تحریک پاکستان اور قومی ہیروز کی لازوال قربانیوں کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے تقریبات کا انعقاد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کوملکی ترقی اور قوم کی خوشحالی سے کوئی دل چسپی نہیں۔


خبر کا کوڈ: 558414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/558414/جمہوریت-کے-استحکام-اور-قانون-کی-بالادستی-لئے-جدوجہد-جاری-رکھیں-گے-نواز-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org