0
Saturday 6 Aug 2016 19:09

پاک ایران بارڈر، تفتان میں زائرین 5 روز سے کانوائے کے انتظار میں ہیں

پاک ایران بارڈر، تفتان میں زائرین 5 روز سے کانوائے کے انتظار میں ہیں
اسلام ٹائمز۔ ایران سے آئے ہوئے زائرین تفتان میں مشکلات سے دوچار ہیں۔ سیکیورٹی اور کانوائے نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے سے تمام زائرین رول رہے ہیں۔ تفتان میں پھنسے ہوئے زائرین نے بتایا کہ ان زائرین میں بچے، بوڑھے اور خواتین کے ساتھ ساتھ بیمار افراد بھی ہیں جبکہ ان زائرین کے پاس پیسوں کی بھی قلت پیدا ہورہی ہے۔ تفتان میں کھانے پینے کے مشکلات بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم گزشتہ ایک ہفتے سے سرکاری کانوائے کے انتظار میں بے یار و مددگار پڑے ہیں جبکہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر حکام کانوائے کا بندوبست نہیں کرتے۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف صدر پاکستان ممنون حسین اور دیگر ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زائرین کے مشکلات کے حل کیلئے بلوچستان حکومت کو احکامات صادر کریں اور تفتان میں پھنسے ہوئے سینکڑوں زائرین کیلئے سیکیورٹی اور کانوائے کا فوری بندوبست کریں۔
خبر کا کوڈ : 558428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش