0
Saturday 6 Aug 2016 21:20

کراچی، جماعة الدعوة نے دفاع پاکستان کونسل کے کشمیر کارواں کیلئے تیاریاں تیز کر دیں

کراچی، جماعة الدعوة نے دفاع پاکستان کونسل کے کشمیر کارواں کیلئے تیاریاں تیز کر دیں
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة نے دفاع پاکستان کونسل کے تحت 14 اگست کو کراچی میں ہونے والے کشمیر کارواں کیلئے تیاریاں تیز کر دیں، علاقوں اور محلوں کی سطح پر بھی یکجہتی کشمیر سیمینارز کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، رواں ہفتے شہر بھر میں سینکڑوں کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ جماعة الدعوة کراچی کے مسؤل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ کشمیر کارواں سے قبل شہر بھر میں زبردست تشہیری مہم چلائی جائے گی، دفاع پاکستان کونسل کا کشمیر کارواں تمام طبقوں کی مشترکہ آواز قرار پائے گا، اتحاد و یکجہتی سے ہی ملک بھر میں جاری تحریک کو نتیجہ خیز بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کرلے، تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود بھارتی فورسز کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچل نہیں سکی، پاکستانی عوام مسئلہ کشمیر پر حکومت سے مضبوط کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے، کشمیریوں کی خواہشات کا اظہار ہے، عالمی برادری بھی چھپ کا روزہ توڑ کر مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے سدباب کیلئے کردار ادا کریں، کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی نسبت سے استوار ہے، کشمیر کی تحریک آزادی کو روکنے کیلئے بھارت کی تمام تر کوششیں سعی لاحاصل رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 558459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش