QR CodeQR Code

عراق کی جنگ مغربی دنیا کی نسبت مسلمانوں کے متنفر ہونے کا سبب بنی: برطانوی وزیر خارجہ

24 May 2009 15:02

ڈیلی ٹیلیگراف کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ عراق پر امریکہ کی سرکردگی میں اسکے ۰۰۰۰۰۰۰۰۰


ڈیلی ٹیلیگراف کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ عراق پر امریکہ کی سرکردگی میں اسکے اتحادیوں کی جنگ اسلامی دنیا میں مغربی دنیا کی نسبت نفرتوں کے ایجاد ہونے کا باعث بنی ہے۔ وہ آکسفورڈ کے اسلامی مطالعاتی مرکز میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے عراق کی جنگ کو قرون وسطی کی صلیبی جنگوں سے تشبیہ کرتے ہوئے کہا: "جیسا کہ عراق پر حملہ اسلامی دنیا میں غم و غصے اور مغربی دنیا پر بے اعتمادی کا باعث بنا ہے اسی طرح دنیا میں برطانیہ کے چہرے کی خرابی کا باعث بھی بنا ہے"۔ ملی بینڈ نے مزید کہا: "ہمیں برطانیہ کی نسبت منفی ذہنیت کی نہ فقط اسلامی دنیا بلکہ ساری دنیا میں موجودگی کو واقع بینی سے دیکھنا چاہیئے"۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا: "ہم مسلمانوں کو اپنی نسبت راضی کرنے کیلئے نئی پالیسیوں کے محتاج ہیں۔ فی الحال اس حوالے سے ہم بہت پیچھے ہیں اور انکی رضایت مندی کے حصول میں ایک طویل راستہ باقی ہے"۔ اگرچہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے عراق پر امریکی اتحادیوں کے حملے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیکن انہوں نے اس حملے میں برطانیہ کی شرکت کی بابت کبھی معذرت خواہی نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 5586

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/5586/عراق-کی-جنگ-مغربی-دنیا-نسبت-مسلمانوں-کے-متنفر-ہونے-کا-سبب-بنی-برطانوی-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org