QR CodeQR Code

کوئٹہ، پکنک کی غرض سے جانیوالے 5 افراد ڈوب کر جاں بحق

7 Aug 2016 13:03

اسلام ٹائمز: ہرنائی کے مقام پر پکنک کی غرض سے جانے والے متعدد افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے، 34 کو ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لیا گیا، جبکہ پانچ لاشیں اور چھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مرنے والوں میں تین سگے بھائی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے ہرنائی میں پکنک پر جانے والے افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے جن میں سے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور چھ کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرنائی میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والے 34 افراد کو ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ پانچ لاشیں اور چھ زخمیوں کو نکال کر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زندہ بچ جانے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں پی ڈی ایم اے، ایف سی اور لیویز کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ مرنے والوں میں مقامی صحافی کے دو بیٹے شامل ہیں جبکہ تین سگے بھائی بھی سیلابی پانی میں بہہ کر لقمہ اجل بن گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 558603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/558603/کوئٹہ-پکنک-کی-غرض-سے-جانیوالے-5-افراد-ڈوب-کر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org