0
Sunday 7 Aug 2016 17:52
کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 40 افراد گرفتار

اگست کے مہینے کی اہمیت کو ریاست دشمن عناصر سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، سرفراز بگٹی

اگست کے مہینے کی اہمیت کو ریاست دشمن عناصر سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 40 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ، ایف سی اور پولیس نے کوئٹہ کے علاقوں سریاب اور کلی اسماعیل میں سرچ آپریشن کے دوران 40 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا ہے۔  بلوچستان میں حالات کی خرابی کے بعد سے  14 اگست اور 23 مارچ کی مناسبت سے، سرکاری سطح پر بڑے پیمانے پر تقاریب کے انعقاد سے قبل سکیورٹی آپریشن کیے جاتے ہیں اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جاتی ہیں۔ اس سال بھی اگست کے مہینے کے آغاز سے کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے اگست کے مہینے کی جو علامتی اہمیت ہے اس کو ریاست دشمن عناصر سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ بلوچستان کے طول و عرض میں یوم آزادی کو جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ جب ریاست دشمن عناصر ان کو سبوتاژ کرنے کے لئے اپنی کارروائیوں کی منصوبہ کرتے ہیں تو پھر سکیورٹی فورسز انٹیلیجنس پر مبنی آپریشن کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کوئٹہ میں وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو پرامن صوبہ بنانے کے لئے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے، جو اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دن رات دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں۔ وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ عوام اپنی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جس کی بدولت آج صوبے میں امن و امان قائم ہے۔
خبر کا کوڈ : 558678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش