0
Sunday 7 Aug 2016 19:50

کوہاٹ میں پی ٹی آئی کی احتساب ریلی کا راستہ بلاک

کوہاٹ میں پی ٹی آئی کی احتساب ریلی کا راستہ بلاک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی احتساب ریلی کیلئے کوہاٹ میں بڑا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، جہاں نون لیگی کارکنوں نے 4 مقامات پر دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردی ہیں۔ نون لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری قیادت نے کسی کو احتجاج کی ہدایت نہیں کی، جبکہ پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نون لیگ نے ہمارے قافلے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے احتجاج کرایا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں نون لیگی کارکنوں نے 4 مقامات پر دھرنے دے دیئے ہیں۔ جس کی وجہ سے انڈس ہائی وے بلاک ہوگئی ہے اور پی ٹی آئی اور نون لیگ کے کارکنوں میں تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ریلی کا روٹ بدلنے کی ہدایت کردی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری تک ریلی نہیں گزرنے دیں گے۔ واضح رہے کہ مظاہرین ڈکیتی میں مزاحمت کے خلاف قتل ہونے والے شخص کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں اکوڑہ خٹک میں بھی احتسابی قافلے کا روٹ بلاک کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت نے کسی کو احتجاج کرنے کی ہدایت نہیں کی۔ یہ نون لیگ کے کارکن نہیں بلکہ مقامی لوگ ہیں اور اپنے حقوق کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا ہے کہ یہ نون لیگ کی طرف سے پی ٹی آئی کی احتساب ریلی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے، اس طرح کا رویہ بالکل مناسب نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 558694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش