1
0
Sunday 7 Aug 2016 20:22

ملت جعفریہ کو طاقتور بنانے کیلئے علامہ ناصر عباس جعفری کے اقدامات کی تائید کرتا ہوں، فرزند شہید حسینی

ملت جعفریہ کو طاقتور بنانے کیلئے علامہ ناصر عباس جعفری کے اقدامات کی تائید کرتا ہوں، فرزند شہید حسینی
اسلام ٹائمز۔ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے صاحبزادے سید حسین الحسینی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کو طاقتور بنانے کیلئے علامہ ناصر عباس کی جانب سے اٹھانے جانے والے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، بھوک ہڑتالی کیمپ میں رکھے گئے تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقدہ تحفظ پاکستان کانفرنس سے خطاب میں سید حسین الحسینی کا کہنا تھا کہ علامہ عارف حسین نے ہمیشہ جہاں اتحاد مسلمین کی بات کی وہاں اتحاد بین المومنین کیلئے بھی اپنی توانائیاں صرف کرتے رہے، ہمیں چاہیئے کہ شہید حسینی کے راستے کو زندہ رکھیں اور ان کے مشن کی تکمیل کو انجام تک پہنچانے کیلئے اپنی فعالیت کو مزید تیز کریں۔ شہید قائد عارف حسین کے فرزند حسین الحسینی نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن شہید کی روح سے تجدید عہد کرنا ہوگا کہ ہم سب ایک ہیں، آپس کے اختلافات کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ملت جعفریہ کو طاقتور بنانے کیلئے علامہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتالی تحریک کی حمایت کرتا ہوں اور ان کی تہہ دل سے قدر کرتا ہوں، قوم کی خاطر ان کی جدوجہد کوئی معمولی بات نہیں، بھوک ہڑتال نتیجہ خیز ثابت ہوئی اور انہوں نے اپنے مطالبات منوائے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 558702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
کوئٹہ سے تفتان تک زائرین کے مسایل کے حل کے حوالے سے بھی کچھ حکومت سے بات ہویی ہے یا نہیں؟
ہماری پیشکش