?>?> پوری قوم دہشتگردی کو کچلنے کیلئے متحد ہے، بلاول بھٹو زرداری - اسلام ٹائمز
0
Monday 8 Aug 2016 13:48

پوری قوم دہشتگردی کو کچلنے کیلئے متحد ہے، بلاول بھٹو زرداری

پوری قوم دہشتگردی کو کچلنے کیلئے متحد ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج صبح کوئٹہ کی سول اسپتال میں ہونے والے بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں بلوچستان بار کے صدر بلال انور کاسی کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اتنے بڑے جانی نقصان پر پورے ملک میں سوگ کی لہر ہے اور شہید ہونے ولے ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں، پوری پاکستانی قوم اپنے قومی جذبے کے ساتھ اس دہشتگردی کو کچلنے کیلئے متحد ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری دعائیں شہیدوں اور زخمیوں کیلئے ہیں، انہوں نے بلوچستان حکومت سے کہا کہ اس سانحے کے زخمیوں کا بہتر علاج کیا جائے، اور اگر ضرورت پڑے تو سندھ حکومت سے رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے بم دھماکے کے شہیدوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 558879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ٹوٹا دل
17 Sep 2021
ہماری پیشکش