0
Monday 8 Aug 2016 13:59

کام نہ کرنیوالے عملے کو تبدیل کر دیا جائیگا، مجھے باتیں نہیں حل بتایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

کام نہ کرنیوالے عملے کو تبدیل کر دیا جائیگا، مجھے باتیں نہیں حل بتایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں صفائی کے ناقص صورت حال پر اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا، جس میں کراچی میں صفائی ستھرائی کی صور ت حال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ڈی ایم سی ساﺅتھ نے مراد علی شاہ کو صفائی پر بریفنگ دی۔ اجلاس کی صدارت کیلئے وزیراعلیٰ سندھ صبح اٹھ بجے ہی سندھ سیکرٹریٹ میں پہنچ گئے، تاہم افسران اور صوبائی وزراء مراد علی شاہ کے بعد اجلاس میں پہنچے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی ایم سی ساﺅتھ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کام نہ کرنے والے ڈی ایم سی عملے کو تبدیل کر دیا جائے گا، مجھے باتیں نہیں حل بتایا جائے، صفائی ستھرائی کے حوالے سے سندھ حکومت پر بہت تنقید ہوئی ہے، مجھے فوری حل چاہئیے، کراچی کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں شہریوں کی تکلیف محسوس کرتا ہوں، ملیر کی سڑکوں اور گلیوں سے کچرا اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کھیل کے میدانوں میں بھی کچرا پھینکنے کی شکایات ہیں، تاہم کسی گراﺅنڈ میں کچرا پھینکے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کا تعین کرکے فوری بتایا جائے، اور سڑکوں پر پتھارے بھی ہٹائے جائیں، سڑکوں پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ضلع جنوبی میں صرف 1039 خاکروب کام کر رہے ہیں، جس پر انہوں نے خاکروبوں کی خالی نشستیں فوری پر کرنے کا حکم بھی دیا۔
خبر کا کوڈ : 558883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش