0
Sunday 24 May 2009 17:35
وزیر خارجہ شام:

اسرائیل عربوں کا اصلی دشمن ہے

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے اسرائیل کو عرب دنیا کا اصلی دشمن قرار دیا
اسرائیل عربوں کا اصلی دشمن ہے
شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کل اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی برگزاری کے موقع پر کہا کہ عربوں کا اصلی دشمن اسرائیل ہے۔ وہ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے ایران کے بارے میں کہا: "ایران عرب ممالک کے ہمسایہ کے طور پر ہمیشہ انکے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے لہذا ہر گز ایران کو ایک دشمن کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیئے"۔ انہوں نے مزید کہا: "عربوں کی حقیقی دشمن وہ رژیم ہے جو فلسطین کی سرزمین پر قبضہ جمائے بیٹھی ہے اور کسی قسم کی عقب نشینی کرنے سے بھی گریزاں ہے"۔ شام کے وزیر خارجہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ کچھ نادان تل ابیب کے کہنے پر ایران کو دشمنی کی نظر سے دیکھتے ہیں کہا: "جو اس قسم کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں انکا مقصد عرب دنیا اور ایران میں جدای ڈالنا ہے تاکہ ہمارا موقف کمزور ہو جائے اور ہم اپنے حقوق حاصل کرنے میں ناکام رہیں"۔ انہوں نے اسی طرح کہا: "جو کوئی بھی ایران کو دشمن قلمداد کرنے کی اسرائیلی سازش کی حمایت کرے گا وہ درحقیقت علاقے میں صلح کے قیام کا دشمن ہو گا"۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری کی غزہ میں اسرائیلی مظالم پر خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا: "اسلامی کانفرنس کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کی سطح پر اجلاس میں ہمارا پیغام یہ ہو گا کہ اسرائیل کو عرب دنیا، مسلمانوں اور انسانیت کے دشمن کے طور پر پیش کیا جائے"۔ انہوں نے یہ یاددہانی کرواتے ہوئے کہ چالیس سال قبل اسلامی کانفرنس کی تنظیم قدس شریف کے دفاع کی خاطر بنائی گئی تھی کہا: "دمشق کے اجلاس کا نعرہ مسلمانوں کے اتحاد کی مضبوطی ہے تاکہ اسلامی دنیا ایک مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے بیت المقدس کو یہودی بنانے کی اسرائیلی سازش کو بے نقاب کر سکے"۔
خبر کا کوڈ : 5589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش