QR CodeQR Code

کیا مسلح تنظیمیں اور گڈ طالبان کرائے کے قاتل نہیں ہیں، مولانا محمد خان شیرانی کا سوال

8 Aug 2016 19:09

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ دشمن ہمارے اندر موجود ہے، قوم سے جھوٹ نہ بولیں، لوگوں کو بےوقوف بنانا چھوڑ دیں۔ بتائیں یہ گڈ طالبان کون ہیں اور بیڈ طالبان کون ہیں۔ کس کیلئے آپ امریکہ سے کولیشن فنڈز لیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور رکن قومی اسمبلی محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ دشمن ہمارے گھر کے اندر موجود ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے لئے ہے یا پاکستان اسٹیبلشمنٹ کے لئے؟، جو سلامتی پالیسی تشکیل دی گئی ہے اس نے دفاعی فورسز کو عوام کے سامنے لا کھڑا کیا ہے، حکومتی ادارے کرپشن اور جرائم کی پشت پناہی کرتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ اب آنسو کیوں بہاتے ہیں؟، جھوٹ نہ بولیں، امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کس لئے لیا؟، انہوں نے سوال اٹھایا کہ گڈ طالبان سے آپ کیا مطلب لیتے ہیں، مسلح تنظیمیں کس کی ہیں؟، کیا یہ سب کرائے کے قاتل نہیں ہیں؟، دشمن ہمارے اندر موجود ہے، قوم سے جھوٹ نہ بولیں، لوگوں کو بےوقوف بنانا چھوڑ دیں۔ بتائیں یہ گڈ طالبان کون ہیں اور بیڈ طالبان کون ہیں۔ کس کیلئے آپ امریکہ سے کولیشن فنڈز لیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 558982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/558982/کیا-مسلح-تنظیمیں-اور-گڈ-طالبان-کرائے-کے-قاتل-نہیں-ہیں-مولانا-محمد-خان-شیرانی-کا-سوال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org