QR CodeQR Code

وقاص شاہ قتل کیس، ایم کیو ایم کے ہی سابق یونٹ انچارج آصف علی کو سزائے موت

8 Aug 2016 19:18

اسلام ٹائمز: 11 مارچ 2015ء کو رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا تھا، اور اس دوران نامعلوم سمت سے فائر کی گئی گولی کے نتیجے میں وہاں موجود ایم کیو ایم کا کارکن وقاص شاہ جاں بحق ہوگیا تھا، رینجرز نے ملزم آصف شاہ کو اندرون سندھ سے حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا تھا۔


اسلام ٹائزم۔ شہر قائد کے انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق یونٹ انچارج آصف علی کو سزائے موت سنادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس میں ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج آصف علی کو سزائے موت سنا دی، اس کے علاوہ اسے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 11 مارچ 2015ء کو رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا تھا، اور اس دوران نامعلوم سمت سے فائر کی گئی گولی کے نتیجے میں وہاں موجود ایم کیو ایم کا کارکن وقاص شاہ جاں بحق ہوگیا تھا۔ سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات پر اندرون سندھ کے ضلع شہداد پور میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف علی کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 558987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/558987/وقاص-شاہ-قتل-کیس-ایم-کیو-کے-ہی-سابق-یونٹ-انچارج-ا-صف-علی-کو-سزائے-موت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org