0
Monday 8 Aug 2016 21:28

تحریک قصاص شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب لینے تک جاری رہے گی، میاں کاشف محمود

تحریک قصاص شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب لینے تک جاری رہے گی، میاں کاشف محمود
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے ضعلی جنرل سیکرٹری میاں کاشف محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری و آئینی حق ہے۔ فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے ضلعی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک قصاص شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب لینے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب حکمرانوں کو کوئی بھی نہیں بچا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سفیر امن ہیں اور انہوں نے اپنے کارکنان کو ہمیشہ امن و محبت کی تعلیم دی ہے، پرامن احتجاج ہمارا جمہوری و آئینی حق ہے، جسے ہم ہر صورت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب 20 اگست کو تحریک قصاص کے دھرنے کی بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 559004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش