QR CodeQR Code

دینی جماعتوں کا امریکی ریمنڈ ڈیوس کے خلاف احتجاج جاری

22 Feb 2011 23:25

اسلام ٹائمز:جماعة الدعوة کے فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں جلسے، ہزاروں افراد کی شرکت، ریمنڈ اور عبادالرحمن کو کچلنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے پھانسی دینے کا مطالبہ


لاہور:اسلام ٹائمز۔دینی جماعتوں کا امریکی ریمنڈ ڈیوس کے خلاف احتجاج جاری، جماعة الدعوة کے فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں جلسے، ہزاروں افراد کی شرکت، ریمنڈ اور عبادالرحمن کو کچلنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے پھانسی دینے کا مطالبہ، امریکہ پاکستان سے سفارتی تعلقات ختم کرتا ہے، تو کرتا رہے بیرونی دباﺅ پر ریمنڈ کو چھوڑا گیا تو موجودہ حکمران برسر اقتدار نہیں رہ سکیں گے، پاکستانی بیٹوں و بھائیوں کا خون بیچنے والی پالیسیاں ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ مظلوم خاندانوں کی مدد کی بجائے حکومت کا قاتلوں کی سر پرستی کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق امریکی ریمنڈ ڈیوس کی ممکنہ رہائی کی کوششوں کے خلاف اور عبادالرحمن کو کچلنے والی گاڑی کے ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے دینی جماعتوں کی طرف سے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا، جماعة الدعوة کی طرف سے فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں جلسوں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء، وکلاء اور تاجروں سمیت تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 55908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/55908/دینی-جماعتوں-کا-امریکی-ریمنڈ-ڈیوس-کے-خلاف-احتجاج-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org