0
Tuesday 22 Feb 2011 23:34

پنجاب حکومت کا عبادالرحمان کو کچلنے والی گاڑی اور ڈرائیور کی حوالگی کے لئے ایک اور مراسلہ

پنجاب حکومت کا عبادالرحمان کو کچلنے والی گاڑی اور ڈرائیور کی حوالگی کے لئے ایک اور مراسلہ
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے عبادالرحمان کو کچلنے والی گاڑی اور ڈرائیور کی حوالگی کے لئے ایک اور مراسلہ لکھا ہے تاہم امریکی قونصلیٹ نے ایک دفعہ پھر تعاون سے انکار کر دیا ہے، گزشتہ روز ایس ایس پی سول لائنز لاہور نے امریکی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور عبادالرحمان کو کچلنے والی گاڑی اور ڈرائیور کی حوالگی کے بارے میں پنجاب حکومت کا خصوصی مراسلہ پہنچایا۔ جس میں گاڑی سمیت اس میں سوار پانچ مفرور افراد کو پنجاب پولیس کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تا کہ مقدمہ آگے بڑھایا جائے۔ تاہم امریکی قونصل خانے نے کسی بھی شخص اور گاڑی کو حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکی اخبار مطلوبہ افراد کی امریکا پہنچنے کی خبر شائع کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 55909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش