QR CodeQR Code

(ن) لیگ کے فیصلے کہیں اور ہو رہے ہیں، چوہدری لطیف

9 Aug 2016 10:44

اسلام ٹائمز: پی پی کے رہنما نے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے آرڈیننس کو ہم مسترد کرتے ہے جو فرد واحد کے لئے جاری ہو، ماضی میں بھی میجر جنرل سردار انور کو صدر بنانے کے لئے آئین کے ساتھ مذاق کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر خزانہ چودھری لطیف اکبر نے مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کابینہ نے اپنے پہلے ہی اجلاس میں متنازعہ آرڈیننس منظور کر کے ثابت کر دیا ہے کہ (ن) لیگ کے فیصلے کہیں اور ہو رہے ہیں۔ اس طرح کے آرڈیننس کو پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے جو فرد واحد کے لئے جاری ہو، ماضی میں بھی میجر جنرل سردار انور کو صدر بنانے کے لئے آئین کے ساتھ مذاق کیا گیا تھا۔ ہمارا مقصد آئین و قانون اور جمہوری اصولوں کی بالادستی ہے، آئین کو بلڈوز کیا گیا تو پھر بھرپور مزاحمت کریں گے۔ اکثریت حاصل کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ جس کا جو دل چاہے وہ کرتا پھرے۔ جس نے جو لگنا لگ جائے لیکن ہم آئین کو بلڈوز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس موقع پر سردار مبارک حیدر، شوکت جاوید میر، راجہ بشارت افضل، خواجہ عزیز، شیخ اظہر اور دیگر پارٹی راہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 559095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/559095/ن-لیگ-کے-فیصلے-کہیں-اور-ہو-رہے-ہیں-چوہدری-لطیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org